26 نومبر 2011 - 20:30

شام کے صدر بشار اسد نے شام کے خلاف عرب ليگ کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ معافی مانگتے ہوئے شام کی طرف لوٹ آئےگي۔

ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے شام کے خلاف عرب ليگ کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ معافی مانگتے ہوئے شام کی طرف لوٹ آئےگي۔ انھوں نے کہا کہ عرب لیگ کی شام کے ساتھ یہ رفتار کوئی تازہ رفتار نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ عرب لیگ کی تجویز کو اس لئے قبول کیا گیا تھا تاکہ اپنے دوستوں کی مدد کرسکیں جبکہ ہم جانتے تھے کہ عرب لیگ کی تجویز کسی نتیجے تک نہیں پہنچے گی۔

بشار اسد نے ترکی کی طرف سے شام کے خلاف جارحانہ انداز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں بعض افراد ایسے ہیں جن کے ذہن میں عثمانی سلطنت کا نقشہ اب بھی زندہ ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ ترکی کے حکمراں بعض مکار افراد کے مکر میں آگئے ہیں جو دینی نعرے لگاتے ہیں اور ترکی اس طرح عرب ممالک میں اپنے نفوذ کی راہیں ہموار کرنا چاہتاہے انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ ترکی کا پرچم آگ میں نہ جلایا جائے کیونکہ ترکی کے عوام اس پر فخر کرتے ہیں۔ بشار اسد نےکہا کہ امریکہ اور اسرائيل شام کے خلاف سازش جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب اس سازش کا عرب لیگ اور ترکی کی بھی حصہ بنتے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ شام ہرگز فریب کاروں کے فریب میں نہیں آئےگا۔........ /169