ابنا: عراق کے وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے شام کے خلاف عرب لیگ کی سازشوں اورکوششوں کو عرب لیگ کے اصولوں کےخلاف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق شام کیخلاف اقتصادی پابندیاں عائد نہیں کرےگا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام نے بڑے پیمانے پر عراقی مہاجرین کو پناہ دی ہے اس لیے تجارتی اور قریبی تعلقات کے باعث شام کیخلاف اقتصادی پابندیاں عائد نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ شام کیخلاف پابندی عائد کرنا ممکن نہیں ہم اس سلسلے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کر رہے ہیں۔ عرب لیگ کی جانب سے شام کو الٹی میٹم کا وقت جمعہ کو گزر چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے خلاف عرب لیگ کی کوششیں بیہودہ اور بے فائدہ ہیں انھوں نے کہا کہ شام کا لیبیا کے ساتھ موازنہ کرنا حماقت ہے۔........
/169