ابنا: اخبار القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صدر جلال طالبانی نے شام کے اندرونی معاملات میں ترکی کی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے امور میں ترکی کی مداخلت خوفناک بات ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہم شام میں اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں اور ایسی حکومت کے خلاف ہیں جو عربی بہار اور جمہوریت کے خلاف ہو طالبانی نے کہا کہ ہم عرب ممالک میں ڈکٹیٹروں کے خلاف ہیں اور عرب عوام کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں جو جمہوریت اور استقلال کی جد و جہد کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ شام کے اندرونی معاملات میں ہم بیرونی مداخلت کے خلاف ہیں اور ترکی کو چاہیے کہ وہ شام کے معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔ ......./169
26 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 280689
عراق کے صدر جلال طالبانی نے شام کے اندرونی معاملات میں ترکی کی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے امور میں ترکی کی مداخلت خوفناک بات ہے۔