26 نومبر 2011 - 20:30

شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات اور محرم کمیٹی پنجاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام سے قبل مخصوص گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا قتل اور کالعدم گروہ (سپاہ صحابہ) کے ذمہ داران کے دھمکی آمیز بیانات محرم الحرام کے امن کو تہہ وبالا کرنے کی گہری سازش ہیں۔

ابنا: شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات سید اظہار نقوی اور محرم کمیٹی پنجاب کے سربراہ چوہدری فدا حسین گھلوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام سے قبل مخصوص گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا قتل اور کالعدم گروہ (سپاہ صحابہ) کے ذمہ داران کے دھمکی آمیز بیانات محرم الحرام کے امن کو تہہ وبالا کرنے کی گہری سازش ہیں جس کا ادراک اور تدارک حکمرانوں اور امن و امان کے قیام کے ذمہ داراداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ کیونکہ محرم الحرام کے جلوس اور عزاداری کی مراسم کے خلاف پہلے ہی کالعدم گروہوں نے واویلا مچایا ہوا ہے۔شیعہ علماء کونسل پنجاب کے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے گذشتہ طویل عرصے سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں اور مختلف مکاتب فکر کے پیروکاروں کا قتل عام جاری ہے لیکن محرم الحرام کے آغاز سے قبل ایک مخصوص گروہ سے وابستہ لوگوں کا قتل اس لئے ایک سازش کے تحت کیا جارہا ہے تاکہ خودکش حملہ آوروں اور دہشت گردوں کو عزاداری کے جلوسوں‘ شیعہ عزاداروں اور مجالس عزاء پر حملوں کا جواز مل جائے اور وہ خون کی ہولی کھیلنے کا راستہ ہموار کرلیں۔سیداظہار نقوی اور چوہدری فدا حسین گھلوی نے کہا کہ کالعدم گروہ سپاہ صحابہ کے لیڈران گذشتہ چند روز سے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ محرم الحرام میں امن کے قیام کی ضمانت نہیں دے سکتے ہ ان دھمکیوں سے واضح نتیجہ سامنے آتا ہے کہ وہ اپنے دہشت گردوں اور خود کش حملہ آوروں کو ہدایات دے کرمحرم الحرام کا امن تباہ کرنے اور پاکستان کو آگ و خون میں نہلانے کا پروگرام بنا چکے ہیں۔ انہی گروہوں نے پہلے بھی کراچی سے لے کر پشاور تک اور پاراچنار سے لے کر گلگت تک ملک کے چپے چپے پر بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہایا اور اب محرم کے پاکیزہ ایام میں اپنی مکروہ سازشوں کا جال بچھا رہے ہیں۔ شیعہ علماء کونسل اور محرم کمیٹی پنجاب نے دہشت گرد گردہوں پر واضح کیا ہے کہ عزاداری کے پروگرام اس سال ماضی کی نسبت زیادہ عقیدت اور تزک و احتشام سے منائے جائیں گے اس حوالے سے ہم کسی قسم کے خوف اور پریشانی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں اور دہشت گردوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ حسینیت کے فروغ اور یزیدیت کا پردہ چاک کرنے کے لیے محرم الحرام کے ایام کے علاوہ بھی پورا سال عزاداری کے پروگرام جاری و ساری رہیں گے چاہے اس راستے میں ہمیں جتنی بھی شہادتیں دینا پڑیں۔سید اظہار نقوی اور چوہدری فدا حسین گھلوی نے حکومت ‘ عدلیہ اور خفیہ اداروں سے مظالبہ کیا کہ وہ کالعدم دہشت گرد گروہوں کی کھلے عام دھمکیوں اور دہشت گردی کے واقعات کرنے کے واضح اعلانات کا فوری نوٹس لیں اور انہیں قانونی اور آئینی شکنجے میں کستے ہوئے سخت لگا دیں تاکہ محرم کے علاوہ بھی پاکستان میں امن و امان کی صورت حال اطمینان بخش رہے اور ہمارا پیارا وطن اتحاد بین المسلمین کا حسین منظر پیش کرتا رہے۔ اگر خدانخواستہ دہشتگرد واضح دھمکیوں کے باوجود اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب ہوگئے اور حکمرانوں نے نوٹس نہ لیا تو عوام کو یقین ہوجائے گا کہ خود حکمران دہشت گردوں کی پشت پر ہیں۔ پریس سیکریٹری۔۔۔۔۔۔۔

/110