ابنا: آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 25 اور 26 نومبر کی درمیانی شب دو پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کر کے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 24 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے۔ نیٹو، ایساف کی طرف سے فائرنگ کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے دستیاب ہتھیاروں سے جوابی کارروائی بھی کی۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے نیٹو، ایساف حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہونے والا انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل قبول ہے۔ آرمی چیف جنرل کیانی نے اس حوالے سے فوجی حکام کو ہدایت کی ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ واقعات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ پاک فوج کے مطابق اس حوالے سے نیٹو اور ایساف کے ساتھ اعلیٰ سطح پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف فوری سخت ایکشن لیا جائے۔ ........
/169