ابنا: خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عا لمی دن کے موقع پرکشمیرمیڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جاری ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں گزشتہ22 سال کے دوران 93,709 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے اور ان شہادتوں کے نتیجے میں22762 خواتین بیوہ ہوئیں۔رپورٹ میں کہاگیا کہ 1989ءسے جاری کشیدہ صورتحال میں خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے خواتین کی بے حرمتی میں مسلسل ملوث رہے ہیں۔اگرچہ مردوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات رونما ہوتے رہے تاہم خواتین لاپتہ افراد کی ماﺅں ، بہنوں ، بیویوں اور بیٹیوں کے طور پر زیادہ متاثر ہوئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ذہنی مریض بننے والے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں میں سب سے زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔
.............
/169