ابنا: واشنگٹن میں پاکستان کی ناظم الامورعفت گردیزی نے وزارت خارجہ حکام کو جگا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ عفت گردیزی نے وزارت خارجہ کے حکام سے کہا کہ پاکستان کے احتجاج کو بلا تاخیرامریکی حکومت تک پہنچایا جائے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ شب مہمند ایجنسی کے علاقے بائی زئی میں واقع ایک سرحدی چیک پوسٹ پر نیٹو کے ہیلی کاپٹرز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2افسران سمیت12اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ ........
/169