ابنا: مصرمیں مظاہرین نے فوجی کونسل کے نئے منتخب وزیراعظم کمال الجنزوری کو وزارت عظمی کی عمارت میں داخل نہیں ہونےدیا۔ مصر کی فوجی انتظآمی کونسل کے سربراہ جنرل طنطاوی نے آج الجنزوری کو نئی کابینہ تشکیل دینے کے لئے مامور کیا لیکن مصری عوام طنطاوی کے اس فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ اس وقت آزآدی اسکوائر اور مصر کے دیگر شہروں میں عوامی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مصر کی فوجی انتظامی کونسل پر لوگوں کا اعتماد ختم ہوگیا ہے اور لوگ فوجی کولنسل کے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ........
/169