ابنا: حیدر مصلحی نے جمعرات کے روز ایران کے مقدس شہر قم میں " داخلی یکجہتی ، عالمی اقتدار " کے موضوع پر ہونے والے اجلاس سے اپنے خطاب میں علاقے اور علاقے سے باہر ایران کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب اسلامی بیداری جیسی تحریکوں کے لئے نمونہ عمل میں تبدیل ہونے کی وجہ سے سامراج کی سب سے بڑی تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ، صہیونی ریاست اور ان کے اتحادی علاقائی بحرانوں کو ایران کے اندر لا کر اسلامی انقلاب سے مقابلے کی کوشش کر ر ہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ قم میں منعقد ہونے والے مذکورہ دو روزہ اجلاس میں اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات شریک ہیں۔....... /169
24 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 280288
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلیجنس حیدر مصلحی نے اسلامی انقلاب کو عالمی سامراج کی سب سے بڑی تشویش قرار دیا ہے۔