23 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے رکن پرویز سروری نے کہا ہے کہ امریکہ کے جاسوسوں کو بنیادی طور سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی ذمہ داری دی گئي ہے۔

ابنا: پرویز سروری نے جو پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے رکن بھی ہیں، ایران میں امریکہ کے بارہ جاسوسوں کی گرفتاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کے میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی کے پیش نظر ان جاسوسوں کو ایٹمی پروگرام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی ذمہ داری دی گئي تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی انٹیلی جنس نے موقع پر اقدام کرکے ساری دنیا کو بتا دیا کہ وہ اعلی ترین توانائيوں کی حامل ہے۔ انہوں نے دہشتگرد عبدالمالک ریگي کی گرفتاری کو ایرانی انٹیلی جنس کا بڑا کارنامہ قرار دیا۔ یاد رہے عبدالمالک ریگي کو امریکہ برطانیہ اور بعض علاقائي ملکوں کی فوجی اور مالی حمایت حاصل تھی۔........

/169