ابنا: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیو ویمن نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف مغربی ممالک کی تازہ ترین اقتصادی پابندیوں کو غیر قانونی قراردیکرمسترد کردیا ہے۔ اس نے کہا کہ چين نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی ہمیشہ مخالفت کی ہے اور اب پابندیوں کے دائرے کو وسیع کرنے کے بھی خلاف ہے۔
اس نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں سے ایران کا ایٹمی معاملہ حل نہیں ہوگا واضحر ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایران کے خلاف تازہ ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ .........../169