21 نومبر 2011 - 20:30

مشرق وسطی کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رابرٹ سری نے مشرقی بیت المقدس میں مزید صہيونی کالونیاں تعمیر کرنے کے اسرائيل کے فیصلے کو علاقے میں قیام امن میں سب سے بڑی رکاوٹ سے تعبیر کیا ہے۔

ابنا: ایسنا نیوز کے مطابق رابرٹ سری نے ساز باز مذاکرات کی ناکامی کے بارے میں کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں مزید آٹھ سو گھر تعمیر کرنے کے اسرائیل کے فیصلے سے مذاکرات جاری رکھنے کی راہ بند ہوگئي ہے۔یاد رہے صہيونی رياست کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائيل عنقریب مشرقی بیت المقدس میں آٹھ سو گھروں کی تعمیر کا ٹینڈر جاری کرنے والا ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کے ساتھ صہيونی رياست کے ساز باز مذاکرات ایک سال سے تعطل کا شکار ہیں۔ ........

/169