21 نومبر 2011 - 20:30

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے چمالنگ میں فرنٹیئیر کور اور شدت پسندوں کے درمیان اتوار سے جاری جھڑپ میں ایک میجر سمیت چودہ سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے چمالنگ میں فرنٹیئیر کور اور شدت پسندوں کے درمیان اتوار سے جاری جھڑپ میں ایک میجر سمیت چودہ سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے تھا۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر بذریعہ ہیلی کاپٹر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں پنجاب اور خیبر پختونخواہ روانہ کر دی گئیں ہیں۔

اس واقعہ کے بعد ایف سی نے شدت پسندوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے جو اب تک جاری ہے۔بلوچ لیبریشن آرمی کے ترجمان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے ایف سی کے چالیس کے قریب اہلکاروں کو ہلاک اور کئی گاڑیوں اور مشینری کو نقصان پہنچایا ہے۔........ /169