ابنا: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کی سینٹرل جیل میں ایم پی اے کے قتل کے مقدمے میں ملا صوفی محمد پر فرد جُرم عائد کردی گئی ہے۔پاکستانی حکام کے مطابق پشاور سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ ملا صوفی محمد سمیت چھ افراد پر ایم پی اے بدیع الزمان کے قتل پر فرد جُرم عائد کردی گئی ہے۔عدالت نے کیس میں مُلزمان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے جبکہ مقدمہ کی سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔.............
/169