ابنا: لبنان میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو زبردست ناکامی کا سامنا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کی پہچان اور گرفتاری کے بعد سی آئی اے لبنان میں کمزور و ناتواں ہوگئی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کی طرف سے امریکی خفیہ ایجنسی کے آپریٹوز کی نشاندہی ہونے اور ان کی گرفتاری کے بعد سی آئی اے بری طرح ناکام ہوگی ہے۔ خاص طور پر انٹیلی جنس ناکامی سے سی آئی اے پریشان ہے۔
حزب اللہ کے رہنما سیدحسن نصراللہ نے جون میں ٹی وی پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے کم از کم دو سی آئی اے جاسوسوں کوختم کردیا ہے۔ جو حزب اللہ کی صفوں میں گھس آئے تھے سی آئی اے بعض عرب خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور قطر امریکہ اور اسرائیل کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مدد بہم پہنچا رہے ہیں۔
.........
/169