20 نومبر 2011 - 20:30

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے پر بھارت مشتعل نظر آتا ہے، امریکی وزارت خارجہ کا یہ اقدام پاکستان کی طرف امریکی سفارتی جھکاوٴ کی عکاسی کرتا ہے.

ابنا:امریکی وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر یہ نقشہ پاکستان کی طرف واضح امریکی سفارتی جھکاوٴ کی عکاسی کرتا ہے۔ بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا ‘ کے مطابق سابق چیف آف جوائنٹ انٹیلی جنس کمیٹی اور سیکیورٹی امور کے ماہر ایس ڈی پرادھان کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب دونوں ممالک اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر کام کر رہے ہوں توامریکا کو بھارتی حساسیت کے بارے میں محتاط انداز اپنانا چاہیے۔ نقشے سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر متنازعہ علاقہ نہیں اور نہ ہی یہ بھارتی علاقہ نظر آتا ہے۔ ایسی غلطیا ں لوگوں کے علم لانی چاہیے۔اس اقدام سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکا کی پاکستان کی طرف نرم پالیسی کی عکاسی کرتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق بھارت ماضی میں بھی گوگل جیسے اداروں کی طرف سے بھی اس طرح کے اقدام کو دیکھ چکا ہے لیکن امریکی حکومت کی ویب سائٹ پر ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ گزشتہ برس اکانومسٹ کے 19نومبر کے شمارے کو بھی اسی لیے بھارت میں روک دیا گیا کہ نقشے میں متنازعہ علاقوں کو دکھانے پر بھارت نے اعتراض کیا تھا۔  ........

/169