ابنا: اوباما انتظامیہ کو بھیجے گئے ایک خفیہ یادداشت پر پاکستان میں تو سیاسی طوفان برپا ہے،لیکن دوسری جانب امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر ٹام Donilon نے معاملے پر چپ سادھ رکھی ہے۔انڈونیشیا کے شہر بالی میں میمو کے معاملہ پر میڈیا کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا اس کے لئے میمو گیٹ memogate کی اصلاح درست ہے،انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک میں اہم تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر دور سے تبصرہ کرنا درست نہیں ہے۔Donilon نے کہا کہ امریکا کے پاکستان سے اہم تعلقات ہیں۔ہمارے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے تعلقات ہیں اور ہم سلسلے میں ہر روز کام کر تے ہیں۔ہمیں افغانستان میں اپنی کوششوں میں حمایت کی ضرورت ہے،ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہر دن کام کرتے ہیں۔Donilon نے کہاامریکاسویلین حکومت اور فوج کے ساتھ کام کرتا ہے۔ ........
/169