ابنا: امریکی فوجی سربراہ ایڈمرل مائیک مولن کو لکھے گئے متنازع میمو کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے اس امکان کو مسترد کردیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کے مابین میمو کے معاملے پر کوئی مفاہمت بھی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ مئی کے مہینے میں ہونے والی کارروائی کے بعد صدر زرداری نے اپنے اوپر پڑنے والے دباوٴ کا حسین حقانی سے تذکرہ کیا ہو۔۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ میمو کے معاملے میں کوئی کڑی غائب نہیں ہے۔۔ اس سے پہلے اپنے فنانشیل ٹائمز کے مضمون میں منصور اعجاز نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر زرداری کی ہدایت اور ایک اعلیٰ سفارت کار کی مدد سے انہوں نے میمو لکھا تھا جسے ایڈمرل مائیک مولن کو بھی انہوں نے ہی بھجوایا۔ ........
/169