20 نومبر 2011 - 20:30

نیویارک پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ تیار کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا،

ابنا: نیویارک کے میئر مائیکل بلوم برگ ، پولیس کمشنر ریمنڈ کیلے اور ڈسٹرکٹ اٹارنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیویارک میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیاگیا ہے اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شخص ہوزے پی مینٹل کی عمر 27 سال ہے اور وہ امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ملزم پر دہشت گردی کے 3 منصوبوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی الزام ہے ۔نیویارک کے میئر نے کہا کہ ملزم کے کسی گروپ سے وابستگی کے شواہد نہیں ملے،وہ القاعدہ کے پروپیگنڈے سے متاثر تھا۔پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص امریکی شہری ہے،وہ پائپ بم کے ذریعے سرکاری ملازمین،منتخب نمائندوں اور دیگر افراد کو ہلاک کرنا چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ جوزے پی مینٹل القاعدہ کا ہمدرد ہے،وہ پولیس،پوسٹل سہولتوں وغیرہ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ 

.......

/169