ابنا: پاکستان کے سابق وفاقی وزير قانون بابر اعوان نے پاکستان مسلم ليگ کے رہنما نواز شریف متضاد پالیسیوں اور بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ نواز شریف اپنی چان بچآ کرآدھی رات کو ساز باز کرکے ملک سے فرار ہوگئے تھے اور آج پھر وہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں پاکستانی عوام انھیں آچھی طرح پہچانتے ہیں۔بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مبارکباد کے انھوں نے چودہ ہزار کرسیوں پر اٹھارہ کروڑ عوام کو بٹھادیا،انھوں نے کہا کہ آج کے انقلابی نے ایک جنرل سے سودا کیا اور اپنے ہی حلقے سے انھیں دھکے مار کر جہاز بٹھا کر ملک سے باہر روانہ کیا گیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی آنکھوں میں اب مزید دھول نہیں جھونکی جاسکتی ۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف عمران خان سے اتنے گھبرا گئے ہیں کہ اب انھیں کچھ دکھائی نہیں دیتا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے،شہید بھٹو اور شہیدمحترمہ بے بنظیر بھٹونے ملک اور عوام کے لیے اپنی جانیں قرابن کیں ،جبکہ نام نہاد قائد اعظم ثانی جنرلوں سے ساز باز کرکے آدھی رات کو ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ ......
/169