ابنا: سپاہ محمد رسول اللہ (ص) کے کمانڈرمیجر جنرل حسین ہمدانی نے کہا کہ امریکی عوام مستضعفین جہاں میں شامل ہیں اورانھیں سرمایہ دارانہ نظام کے نیچے کچل دیا گيا ہے ہمیں اللہ تعالی کے حکم کے مطابق ان کی مدد کرنی چاہیے۔جنرل حسین ہمدانی نے کہا کہ خون کی شمشیر پر فتح یقینی ہے اور جو قوم عزت و استقلال و آزادی کی خواہاں ہے اسے تمام ناپاکیوں کو پاک کرنے کے لئے اپنے خونی جوش و ولولے کو میدان میں پیش کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ایثار و قربانی اور فداکاری کے جذبہ سے سرشار ہونا اور اسلام کی بالادستی کے لئے جد و جہد کرنا در حقیقت اپنی ذ مہ داری پر عمل کرنا ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے امریکہ کے خلاف قیام کرکے پوری دنیا کو یہ حوصلہ دیا ہے کہ وہ امریکہ کی منہ زوری اورتسلط پسندی کے خلاف قیام کریں اور آج امریکی قوم سمیت تمام قومیں امریکی حکام اور امریکہ کے ظالم و جابر نظام کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئی ہیں انھوں نے کہا کہ امریکی قوم مظلوم قوم ہے جس پر مٹھی بھر صہیونی نواز سرمایہ دار حکومت کررہے ہیں۔ ............. /169