19 نومبر 2011 - 20:30

مصر میں پولیس کے ساتھ خونی تصادم کے بعد مصری مظاہرین نے دارالحکومت قاہرہ کے التحریر میدان پر ایک مرتبہ پھر قبضہ کر لیا ہے۔

ابنا: مصر میں پولیس کے ساتھ خونی تصادم کے بعد مصری مظاہرین نے دارالحکومت قاہرہ کے التحریر میدان پر ایک مرتبہ پھر قبضہ کر لیا ہے۔ہزاروں مظاہرین نے رات اسی میدان میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ لڑائی میں گزاری جو انہیں وہاں سے ہٹانے آئے تھے۔ اس سے پہلے مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق قاہرہ کے التحریر سکوائر میں سنیچر کے روز پولیس کے ساتھ تصادم میں دو افراد ہلاک اور چھ سو زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے سنیچر کو اس چوک میں دھرنا دینے کی کوشش کرنے والے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس پھینکی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس کی ایک کار کو نذرِ آتش کر دیا۔تحریر سکوائر میں دھرنا دینے کی یہ کوشش فوجی قیادت کے خلاف اس احتجاج کا حصہ تھی جس کے تحت جمعہ کو اسی جگہ پر ایک بڑا مظاہرہ بھی ہوا تھا۔مصر کی فوجی کونسل نے حال ہی میں متنازعہ آئینی اصلاحات کی تجاویز دی ہیں جس کے بعد مصری عوام کو خدشہ ہے کہ فوج اقتدار پر قبضہ جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔
........

/169