ابنا: وفد میں این ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد امین شہیدی ،سیکرٹری امور سیاسیات سید علی اوسط رضوی ، امام سجاد فائونڈیشن کے سید امجد کاظمی ایڈووکیٹ اور اور انجمن دعائے زہرا کے راہنما میجر ریاض شامل ہیں ۔ گلگت پہنچتے ہی وفد نے ایم ڈبلیوایم کے صوبائی دفتر میں مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن آغا راحت حسین حسینی سے ملاقات کی اور ا ن کے ساتھ آزادی جشن آزادی کنونشن کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر اہم تنظیمی امور بھی زیر بحث لائے گئے ، بعد ازاںایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آغا راحت حسین حسینی کے ہمراہ شہید کریم خان کے گھر جا کر شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اس کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ، اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری نے شہدا ء کی عظمت بیان کی اور شہدائے لبنان کا حوالہ دیتے ہوئے گلگت کے مکینوںکو تاکید کی کہ وہ بیدار ہوں اور ظلم و نا انصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ، انہوں نے کہا کہ علاقہ کے مکینوں میں بیداری پیدا کیے بغیر ظلم و بر بریت کا راستہ نہیں روکا جا سکتا انہوں نے شہدا کے لواحقین کو ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ہر ممکنہ امداد کی یقین دہانی کرائی ۔مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے وزیر اعلی ہائوس سے ملحقہ یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کرنے کے بعد گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات کی اور انہیں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جشن آزادی کنونشن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کنونشن میں شمولیت کی دعوت دی ، ملاقات کے دوران گلگت کے مکینوں کے مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا ۔دورہ گلگت کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقصد قیام امام حسین پر روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا کہ اعلی ٰ و ارفع اہداف کے حصول کے لیے قربانی دینا پڑتی ہے اور ہمیں ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔ جب تک قوم بیدار ہو کر میدان عمل میں نہیں اترے گی ، محرومیان اس کامقدر بنی رہیں گی ، جب عوام بیدا ر ہوں گے ، اس کے اندر شعورپیدا ہو گا تو وہ اپنے حقوق بھی حاصل کر سکے گی ،انہوں نے گلگت کے نوجوانوں کو تاکید کی کہ وہ حصول تعلیم پر توجہ دیں اور ایک مثالی معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کا لائیں ۔ بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد امین شہیدی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جشن ّزادی کنونشن کے انعقاد کا بنیادی مقصد اس علاقہ میں مکینوں میں بیداری کی روح پھونکنا ہے تاکہ وہ مدد کے کے لیے دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی بجائے بیدار ہو کر خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہوں ، انہوں نے کہا کہ اس علاقہ کے مکینوںکوعلاقائیت سے نکل کر اپنے اندرایک سچے مسلمان اور پاکستانی کی سوچ پیدا کرنی ہو گی ، تاکہ پاکستان کے تمام علاقوں کے مکین ایک منظم قوم بن کر استعماری سازشوں کا مقابلہ کر سکیں ، ایک سوال کے جواب میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اتحاد اور وحدت کا پرچم لے میدان عمل میں ہے اور اس ضمن میں علاقائی سطح پر نہیں بلکہ قومی سطح پر کا م کر رہی ہے اور ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ۔ بعد ازاں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے نوپرا میں شہید ناصر عباس کے گھر حاضری دی اور شہید کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور مختلف مقامی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ، اس موقع پر امام سجاد فائونڈیشن کے سید امجد کاظمی ایڈووکیٹ نے قانونی امور اور میجریاض نے تعلیمی امور کے حوالے سے گفتگو کی ، میجر ریاض نے علاقہ کے مکینوں پر زور دیا کہ وہ لیٹریسی لیول بلند کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر اس علاقہ کا کوئی بھی با صلاحیت نوجوان قانوں کی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے تو تعلیم کی جملہ اخراجا ت مجلس وحدت مسلمین پاکستان برداشت کرے گی ۔........
/169