ابنا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے ایران پر بے جا دباؤ ڈالنے کے سلسلے میں امریکہ اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ آمانو کی کوششوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی طرف سے امریکہ کی ہمراہی بہت ہی افسوسناک قدم ہے اور ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف آمانو کی رپورٹ سیاسی اور غیر قانونی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی قرارداد سے ایران کے ایٹمی پروگرام کی پیشرفت میں کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ آمانو کی رپورٹ کو بہت سے ممالک نے قبول نہیں کیا کیونکہ وہ امریکی اور اسرائیل کی غلط اطلاعات پر مشتمل تھی اوراسی لئے وہ اس بدنامی سے بچنے کے لئے نرم قسم کی قرارداد لانے پر مجبور ہوگئے انھوں نے کہا کہ آمانو نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے وقار کو مجروح کیا ہے اور اس نے سکیورٹی کونسل کو فنی رپورٹ دینے کے بجائے سیاسی رپورٹ دی ہے اورآمانوکی سیاسی اور غلط رپورٹ کے باجود ایران اپنا پرامن ایٹمی پروگرام پوری قوت و قدرت کے ساتھ جاری رکھےگا۔
...........
/169