ابنا: خطیب نماز جمعۂ تہران آیت اللہ امامی کاشانی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کے دوران امت مسلہ کے درمیان اتحاد کی تقویت کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے امت مسلمہ کے درمیان اختلاف سے پرہیز کی تاکید کی اور کہا کہ مسلمان اتحاد کو مضبوط کرکے دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔آیت اللہ امامی کاشانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی دھمکیوں کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے حالیہ خطاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم فداکار اور ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنے والی قوم ہے جس نے رہبر کی حمایت اور قومی اتحاد کی تقویت سے اب تک دشمنوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا ہے۔انہوں نے تہران کے مغرب میں واقع سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک مرکز میں ہونے والے حالیہ حادثے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، جس میں سترہ افراد شہید ہوگئے تھے، شہدا کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔...........
/169