16 نومبر 2011 - 20:30

وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک نے آج جعمرات کو امریکی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف قومی دن قرار دیا ہے۔

ابنا:‌ وال اسٹریٹ تحریک نے آج کے دن امریکی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شدید سردی اور پولیس کی تشدد آمیز کاروائيوں اور پارکوں میں رات گذارنے پر پابندی کے باوجود تحریک کے کارکنوں نے آج کے دن قومی سطح پر بڑے بڑے مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر شہر سیاٹل میں پولیس نے مظاہریں پر مرچ اسپرے پھینک کر چھ مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ سیاٹل کے عوام نے وال اسٹریٹ تحریک کی حمایت میں پرامن مظاہرہ کیا تھا جس پر پولیس نے وحشیانہ طریقے سے حملے کئے۔..............

/169