16 نومبر 2011 - 20:30

پاکستان کے شہرراولپنڈی میں حساس عمارتوں کی ویڈیو بنانے پر امریکی سفارت خانے کے 12 اہلکاروں کو تین ڈرائیورز اور گاڑیوں سمیت گرفتار کرنے کے بعد آزاد کردیا گیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے شہرراولپنڈی میں حساس عمارتوں کی ویڈیو بنانے پر امریکی سفارت خانے کے 12 اہلکاروں کو تین ڈرائیورز اور گاڑیوں سمیت گرفتار کرنے کے بعد آزاد کردیا گیا ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی حکام نے تفتیش  وپوچھ گچھ  اور فوٹیج ضائع کرنے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دی ۔ امریکی سفارت خانے کے اہلکار ایک مقامی یونیورسٹی میں تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ اس دوران انہوں نے حساس عمارتوں کی ویڈیو بنائی جس پر ایئر پورٹ کے قریب سیکیورٹی حکام نے انہیں روک کر تحویل میں لے لیا۔ امریکی سفارت خانے کے 9 مرد اہلکار ، 3 خواتین اور 3 ڈرائیور تین بلٹ پروف گاڑیوں پر سوار تھے۔ سیکیورٹی حکام نے پوچھ گچھ کرنے اور ویڈیو ضائع کرنے کے بعد انہیں امریکی سفارت خانے جانے کی اجازت دے دی ۔..............

/169