15 نومبر 2011 - 20:30

علامہ ساجد نقوی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام سے قبل گلگت میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد و وحدت کی فضا کو مکدر کرنے کی مذموم کوششیں امن و امان کے ذمہ دار اداروں کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ابنا: علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے گلگت میں بعض شرپسند عناصر کی جانب سے شہر کا امن و سکون تباہ کرنے اور فائرنگ و شرانگیزی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سوچی سمجھی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے صورتحال کی بہتری کے لئے بلا تاخیر اقدامات اور امن و امان کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے مزید کہا کہ محرم الحرام سے قبل گلگت جیسے حساس خطے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد و وحدت کی فضا کو مکدر کرنے کی مذموم کوششیں، امن و امان کے ذمہ دار اداروں کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پرامن اور مثالی امن و وحدت کے خطے سے شرپسند عناصر کو نکال باہر کرنے اور ان کی غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ ماضی میں بھی وقفے وقفے سے ایسے افسوسناک واقعات کے نتیجے میں کئی معصوم اور بے گناہ قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں۔............

/169