ابنا: شام کي سرکاري خبررساں ايجنسي نے ملک کي وزارت خارجہ کے حوالے بتايا ہے کہ" مراکشي حکام کے جاري کردہ بيان کي روشني ميں ، شام نے رباط ميں ہونے والے عرب ليگ کے اجلاس ميں شرکت نہ کرنے کا فيصلہ کيا ہے-"شام کي رکنيت معطل کئے جانے کے بعد عرب ليگ کا يہ پہلا اجلاس ہے ، عرب ليگ نے گزشتہ دنوں يہ کہتے ہوئے شام کي رکنيت معطل کردي تھي کہ جب تک دمشق ملک ميں جاري بدامني کے خاتمے کے لئے ہونے والے سمجھوتے پر عملدرآمد نہيں کرے گا عرب ليگ ميں اس کي رکنيت معطل رہے گي - شام کے خلاف عرب ليگ کے اس فيصلے کا اطلاق سولہ نومبر سے ہوگا-عرب ليگ ميں امريکي اثرو رسوخ کو ديکھتے ہوئے اس فيصلے کو انتہائي متازعہ قرار ديا جارہا ہے اور عرب ليگ کے زيادہ تر رکن ملکوں ميں ايسي امريکہ نواز حکومتيں برسراقتدار ہيں کا انساني حقوق کا ريکارڈ انتہائي خراب تصور کيا جاتا ہے- شام کي وزير خارجہ وليد المعلم نے عرب ليگ کے اس فيصلے کو غير قانوني اور خطرناک قرار ديا ہے- ادھر اطلاعات ہيں کہ حاليہ ہنگاموں کے دوران گرفتار کئے جانے والے ايک ہزار افراد کي رہائي کے موقع پر سيکڑوں کي تعداد ميں شامي مرد و خواتين نے مظاہرے کئے ہيں- دمشق اور ديگر شہروں ميں ہونے والے ان مظاہروں ميں شريک لوگوں نے عرب ليگ کے فيصلے کي مذمت اور صدر بشار اسد کي حمايت کا اعلان کيا ہے-
ايک اور اطلاع يہ ہے کہ شام کي عدليہ نے حاليہ فسادات کے دوران گرفتار ہونے والے مزيد ايک سو اسي افراد کو رہا کرنے کا حکم ديا ہے- اس رپورٹ کے مطابق يہ افراد اگرچہ حاليہ فسادات ميں ملوث رہے ہيں ليکن قتل و غارت گري کے واقعات ميں انکا کوئي ہاتھ نہيں تھا-درايں اثنا دمشق کے نواحي علاقے حرستا ميں شامي فضائيہ کے انفارميشن دفتر پر ہونے والے مسلح حملے ميں چھے فوجي ہلاک ہوگئے ہيں- کہا جارہا ہے کہ مسلح افراد اور فوج کے جوانوں کے درميان ہونے والي اس لڑائي ميں بيس فوجي زخمي بھي ہوئے ہيں- مغرب کے حمايت يافتہ مسلح گروہ کافي عرصے سے شام ميں بدامني پھيلاتے چلے آرہے ہيں اور ملک ميں اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے پرامن مظاہرين کي صفوں ميں شامل ہوکر عام شہريوں اور سيکورٹي اہلکاروں کے قتل کے علاوہ لوٹ مار کے واقعات بھي انجام دے رہے ہيں-......
/169