ابنا: پاکستان اور ہندوستان تاجروں کیلئے ویزا کے حصول میں آسانیاں لانے پر رضا مند ہو گئے ہیں ،اس بات پر اتفاق نئی دہلی میں پاک ہند سیکریٹری تجارت کے درمیان ہو نے والی ملاقات میں کیا۔ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جا ری کیا گیا جس کے مطابق پاکستان اور ہند بجلی کی فروخت کا بھی جائزہ لیں گے۔پاکستان اور ہند بزنس ویزا کے حوالے سے آسانیاں لانے پر رضا مند ہو گئے ۔دو طرفہ تجارتی تعلقات کی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات پر دونوں ممالک نے اطمینان کا اظہار کیاہے۔ .............
/169