ابنا: يہ بات ڈاکٹرمحمود احمدي نژاد نے تہران ميں نيشنل يوتھ يونيٹي کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہي- صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ ملت ايران تہذيبي لحاظ سے اس قدر مضبوط ہے کہ دشمنوں کو ملت ايران کے خلاف اپني سازشوں ميں ہميشہ ناکامي کا سامنا کرنا پڑا ہے-
انہوں نے کہا کہ توحيد، حق طلبي، انصاف پسندي اور امن و دوستي ملت ايران کي تہذيبي خصوصيات ہيں اور يہي وجہ ہے کہ ہمارے دشمن ہماري مخالفت پر اتر آئے ہيں-
صدر مملکت نے عيد غدير کي مبارک باد پيش کرتے ہوئے کہا کہ عيد غدير پوري انسانيت اور انبيائے الہي کي سب سے بڑي عيد ہے- انہوں نے عيد غدير خم کو مقدر ساز اور امن، انصاف اور آزادي کي عيد قرار ديا -
صدرڈاکٹرمحموداحمدي نژاد نے کہا کہ يہ کہنا غلط ہے کہ عيد غدير صرف اہل تشيع يا مسلمانوں کي عيد ہے کيونکہ ہدايت و رہبري کا سلسلہ پوري انسانيت سے تعلق رکھتا ہے- واضح رہے کہ آج ايران سميت دنيا کے بيشتر ملکوں ميں عيد غدير پورے مذہبي جوش و جذبے کے ساتھ منائي جارہي ہے- ايران ميں آج عام تعطيل اور ملک بھر ميں جشن کي محفليں منعقد کي جارہي ہيں- نبي آخر الزماں حضرت محمد مصطفي صلي اللہ عليہ واليہ وسلم نے جحتہ الوداع سے واپسي کے موقع پر اٹھارہ ذي الحج کو غديد خم کے مقام پر حضرت علي عليہ السلام کي ولايت کا اعلان فرمايا تھا.
............
/169