ابنا: شام کے عوام نے عرب ليگ ميں شام کي رکنيت معطل کرديئے جانے پر مبني فيصلے پر دمشق ميں وزارت خارجہ کي عمارت اور اردن کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجي مظاہرہ کيا- مظاہرين نے اپنے ملک ميں اغيار کي ہر طرح کي مداخلت کي مذمت کي - دوسري طرف دمشق ميں واقع فلسطيني پناہ گزين کيمپ يرموک کے ہزاروں فلسطينيوں نے بھي شام کي قيادت کے حق ميں ريلي نکالي -
العالم کي رپورٹ کے مطابق مظاہرين کا کہنا تھا شام فلسطيني عوام کا حامي ہے اور ہم شام کے خلاف ہر طرح کي سازش کے مقابلےميں شامي حکومت کي حمايت کا اعلان کرتے ہيں - مظاہرين اپنے ہاتھوں ميں ايسے بينر بھي اٹھا رکھے تھے جن ميں فلسطيني عوام کے لئے شام کي حمايت کي ياد دہاني کرائي گئي تھي - عرب ليگ نے سنيچر کو اپنے اجلاس ميں امريکا اور ديگر مغربي ملکوں کے دباؤ ميں آکر شام کي رکنيت معطل کردي - شام کے عوام نے عرب ليگ کے اس فيصلے پر شديد برہمي کا اظہار کرتے ہوئے بڑے بڑے مظاہرے کئے اور عرب ليگ کے فيصلے کو امريکا اور صہيوني حکومت کے حق ميں قرارديا.
............
/169