ابنا: امریکہ میں پولیس نے امریکہ کے سرمایہ دارانہ نظام اور امریکی حکام کے خلاف جاری وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے احتجاجی کیمپوں کو بند کرنا شروع کردیا ہے امریکی پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم اس کیمپ پر پولیس نے علی الصبح دھاوا بول دیا اور تیس سے زیادہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ امریکی پولیس کی مظآہرین کے خلاف کارروائی کی مذمت کی جارہی ہے اور امریکی پولیس کے اس اقدام کو حقوق انسانی کی کھلی خلاف ورزی قراردیا جارہا ہے۔ مظاہرین پولیس کے تشدد و سردی کے باوجود امریکہ کے ظآلمانہ نظام کے خلاف استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
...........
/169
18 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 278454
امریکہ میں پولیس نے امریکہ کے سرمایہ دارانہ نظام اور امریکی حکام کے خلاف جاری وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے احتجاجی کیمپوں کو بند کرنا شروع کردیا ہے امریکی پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا ہے۔