14 نومبر 2011 - 20:30

یورپی یونین کی سربراہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کے پرامن حل کیلئے خطے کے ملک تعاون کریں یورپی یونین نے جب افغانستان پر حملہ کیا تھا اس وقت خطے کے ممالک سے کوئی مشورہ نہیں کیا تھا۔

ابنا:یورپی یونین کی سربراہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کے پرامن حل کیلئے خطے کے ملک تعاون کریں یورپی یونین نے جب افغانستان پر حملہ کیا تھا اس وقت خطے کے ممالک سے کوئی مشورہ نہیں کیا تھا۔ برسلزمیں یورپی یونین کی امورخارجہ کونسل کااجلاس ہوا جس میں خارجہ امورکی سربراہ کیتھرین اشٹائن کو افغانستان کی ترقی اور شراکت داری کے معاہدے کے لیے مذاکرات کااختیاردیا گیا۔کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے ترقی، انسداد دہشت گردی وانسدادمنشیات،عالمی سطح کے جرائم سے نمٹنے،تجارت،ماحولیات سمیت ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کیلیے مذاکرات کیے جائیں گے۔بیان کے مطابق عالمی برادری افغانستان میں طویل المدتی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔افغانستان میں استحکام اس کے پڑوسی ملکوں کے بھی مفاد میں ہے۔  ذرائع کے مطابق یورپی ممالک نے امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے افغانستان اور عراق میں منفی کردار ادا کیا اور دہشت گردی کو علاقہ میں فروغ دیا ہے........... /169