ابنا: شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے عرب لیگ کے مؤقف کو امریکی و اسرائیلی مؤقف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے خلاف عرب لیگ کی تمام کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔ شام نے عرب لیگ کی طرف سے شام کی رکنیت معطل کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اور سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے ایسا کیا ہے ولید المعلم نے اس اقدام کو ایک خطرناک قدم قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ اقدام امریکی دباؤ میں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شام اپنے موقف سے نہیں ہٹے گا اور شام کے خلاف کی جانے والی سازشیں ناکام ہوں گی۔........
/169