13 نومبر 2011 - 20:30

عراق کے وزير خارجہ نے شام کو علاقہ کااہم ملک قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ عرب ليک کو عرب ممالک میں مداخلت کرنے کے بجائےمعاملات کو گفتگو کے ذریعہ حل کرنا چاہیے ورنہ عرب ليک ختم ہوجائے گی۔

ابنا:‌ عراق کے وزير خارجہ ہوشیار زیباری نے شام کو علاقہ کااہم ملک قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ عرب ليگ کو عرب ممالک میں مداخلت کرنے کے بجائےمعاملات کو گفتگو کے ذریعہ حل کرنا چاہیے ورنہ عرب ليک ختم ہوجائے گی۔انھوں نے سعودی عرب اور قطر کے رویہ کو معاندانہ رویہ قراردیتے ہوئے کہا کہ عرب ليک پر ان دو ممالک نے اجارہ داری قائم کررکھی ہے۔ ہوشیار زيباری نے کہا کہ عراق شام کی رکنیت معطل کرنے کے خلاف ہے اور عرب ليک کے فیصلے کو ہرگز قبول نہیں کرےگا چونکہ عرب لیگ کا فیصلہ عناد و دشمنی پر مبنی ہے اور یہ کہ اس فیصلے سے اسرائیل کو بہت مدد ملی ہے۔......

/169