13 نومبر 2011 - 20:30

روس کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کی ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں تازہ رپورٹ میں ایران کےایٹمی پروگرام کے فوجی ہونے کے بارے میں کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔

ابنا: روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکہ اور اسرائیل دعوؤں کو بےبنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ آمانوکی ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں تازہ رپورٹ میں ایران کےایٹمی پروگرام کے فوجی ہونے کے بارے میں کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ لاورف نے کہا کہ ایران کے خلاف رپورٹ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بنائی گئی ہے جس کا مقصد ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنا ہے لاوروف نے کہا کہ اس رپورٹ کی تیاری میں امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کا بنیادی کردار ہے۔.....

/169