12 نومبر 2011 - 20:30

پھالیہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے عوام کے لیے قربانیاں دیں۔ احتساب اور انتقام میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے۔

ابنا: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بعض لوگ ہماری مفاہمت کی سیاست کو کمزوری سمجھتے ہیں۔ قائد اعظم کے بعد بھٹو خاندان نے ملک کی خدمت کی۔ پھالیہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے عوام کے لیے قربانیاں دیں۔ احتساب اور انتقام میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر کی طرف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے آزادی صحافت کی بھی جنگ لڑی۔ جب سے وزیراعظم بنا ہوں ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہیں۔ وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت پر 80 فیصد سے زیادہ عملدرآمد کر دیا۔ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے، چور دروازے سے نہیں۔ میں وزیراعظم رہوں یا نہ رہوں، لیکن جمہوریت رہنی چاہئیے۔ کسی کو میری شکل پسند نہیں تو عدم اعتماد لے آئے۔ کسی کو غیر آئینی اقدام نہیں کرنے دیں گے۔ دو ماہ بعد سینیٹ انتخابات میں ہماری اکثریت ہو گی۔ مخالفین ہمیں پانچواں بجٹ پیش کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔

.............

/169