ابنا: روس کے وزیر اعظم ولادیمیر پوتین نے سامراجی طاقتوں کی دوگانہ اور متضاد پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے بین الاقوامی مسائل کے بارے میں ایران کے ساتھ قریبی تعاون پر تاکید کی ہے۔ روسی وزير اعظم نےشانگہای تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس بین الاقوامی مسائل میں ایران کے ساتھ قریبی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے پوتین نے شانگہای اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ کے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا کہ روس ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے شانگہای تعاون تنظیم میں سامراجی طاقتوں کی متضاد پالیسیوں پر شدید تنقید کی تھی روسی وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے بالکل درست کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں نے پہلے افریقی ڈکٹیٹروں کی حمایت کی اورجب انھوں نے دیکھا کہ وہ اپنے منتخب ڈکٹیٹروں کی بچا نہیں سکتیں تو انھوں نے عوامی انقلاب کی حمایت کا دم بھرنا شروع کردیا ہے۔........
/169