ابنا: عرب لیگ میں شام کی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد شام میں مشتعل مظاہرین نے دمشق میں سعودی عرب کے سفارتخانے پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق عرب لیگ میں شام کی رکنیت معطل کرنے کے خلاف دار الحکومت دمشق میں شامی عوام نے زبردست مظاہرہ کیا اور سعودی عرب و قطر کے خلاف زبردست نعرہ بازي کی مظاہرین نے سعودی عرب اور قطر کو امریکی آلہ کار قراردیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے، مظاہرین جب سعودی سفارت خانے کے سامنے پہنچے توسفارت خانے پر حملہ کرکے اس کے اندر داخل ہو گئے اور توڑ پھوڑ کی۔ شامی عوام نے قطر کے سفارتخانے پربھی مظاہرہ کیا کیونکہ قطر ان دنوں عرب لیگ کی صدارت کر رہا ہے عرب لوگوں کا کہنا ہے کہ عرب لیگ عرب عوام کی نمائندہ تنظیم نہیں بلکہ یہ امریکی تنظیم ہے جو امریکی و اسرائیلی مفادات کے لئے عرب ممالک میں کام کررہی ہے اور شام کے خلاف عرب لیگ کی قرارداد سے یہ بات واضح ہوگئی ہے۔............
/169