12 نومبر 2011 - 20:30

اٹلی کے ناکام وزیراعظم سلویو برلسکونی نے اقتصادی بحران کے بعد اپنےعہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

ابنا: اٹلی کے وزیراعظم سلویو برلسکونی نے اقتصادی بحران کے بعد اپنےعہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ہفتے کی شام اطالوی پارلیمنٹ نے اخراجات میں کفایت شعاری سے متعلق اس اقتصادی بل کی منظوری دیدی تھی، جس پربرلسکونی کے مستقبل کاانحصارتھا۔ برلسکونی پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ بل منظور ہوگیا تو وہ مستعفی ہوجائیں گے۔اطالوی صدر جارجیو نیپولیتانو نے وزیر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا۔استعفے کی خبر سنتے ہی ہزاروں افراد نے اطالوی دارالحکومت روم کے مرکزی علاقے میں جمع ہو کر خوشی کا اظہار کیا۔ یورپ اور امریکہ میں شدید اقتصادی بحران جاری ہے اور اقتصادی بحران کے اور امریکی سرمایہ دارانہ نظام اور امریکی و یورپی حکام کے خلاف عوامی مظآہروں کا سلسلہ  بھی جاری ہے۔.....

/169