11 نومبر 2011 - 20:30

انقرہ ... ترکی کے زلزلہ زدہ علاقے میں شدید برفباری نے پہلے سے پریشان حال متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

ابنا: گزشتہ ماہ کے آخر میں ترکی کے مشرقی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد سیکڑوں افراد عارضی طور پر بسائی گئی، خیمہ بستی میں رہائش پذیر ہیں،جمعے کو ہونے والی شدید برفباری نے متاثرین زلزلہ کے لیے نئی مشکلات پیدا کردیں۔برف باری کے باعث خیموں کی چھتیں بھی برف سے ڈھک گئیں اور سردی میں اضافہ ہوگیا۔سردی سے بچنے کے لیے لوگوں نے چھتوں سے برف کی تہہ صاف کرنے کے علاوہ الاؤ روشن کردیے۔ نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت میں لوگوں کو کھانا پکانے اور دیگر کام کاج میں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ تاہم ان سب پریشانیوں کے باوجود بچے سب کچھ فراموش کرکے برف کی گیند بنا کر کھیل کود میں مصروف دکھائی دیے ۔ 
.....

/169