ابنا: امریکی محکمہ عالمی سلامتی و جوہری عدم پھیلاؤ اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے تعاون سے پاکستان اورافغانستان کے سینیرکسٹمز اور باڈر فورس حکام کے دورے کا مقصد باڈر سیکیورٹی پروگرام اور باہمی تعاون میں فروغ اور باہمی استعداد بڑھانا ہے۔دورے میں دونوں ممالک کے وفود امریکی فیڈرل ٹریننگ سینٹر اور پورٹس کا دورہ کریں گے۔وفد کے ارکان جنوب مغربی امریکا میں میکسیکو کی سرحد پر کسٹمز آپریشنز کا بھی معائنہ کریں گے۔وفد کے دورے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر کسٹمز اور دیگر معاملات میں مزید تعاون میں مدد ملے گی۔ ............
/169