ابنا: امریکی وزیر خارجہ نے ہونو لولو میں ایشیا پیسفک ریجن ممالک کی کانفرنس سے پہلے ایک سرکاری تھنک ٹینک ایسٹ ویسٹ سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور افغانستان میں جنگ ختم ہونے کے بعد امریکا بحرالکاہل کے خطے میں مرکزی کردار ادا کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی امریکا کی پیسفک سنچری ہوگی۔ ہلیری کلنٹن نے طلبہ اور اساتذہ کو بتایا کہ امریکی تاجر ایشیائی مارکیٹوں میں زیادہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کے خواہاں ہیں۔ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ امریکا ان مقاصد کے حصول کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ مل کر کام کرسکتا ہے لیکن چین کو اس معاملے میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔
...........
/169