10 نومبر 2011 - 20:30

لاہور...سپریم کورٹ نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کے مقدمہ میں ملوث ملک اسحاق کی ضمانت پر رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی نظرثانی اپیل مسترد کر دی۔

ابنا: عدالت نے قرار دیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایسے ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے جن کی بنیاد پر ملک اسحاق کی ضمانت خارج کردی جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے ملک اسحاق کوسری لنکن ٹیم پر حملے کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیا تھا جس کے خلاف پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیل دائر کی۔پنجاب حکومت نے اس بنیاد پر نظرثانی کی اپیل دائر کی کہ ملک اسحاق سری لنکن ٹیم پر حملہ کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ سماعت کے بعد جسٹس تصدق حسین جیلانی اور جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نظرثانی اپیل مسترد کر دی اور ملک اسحاق کی ضمانت کا فیصلہ برقرار رکھا۔......./169