10 نومبر 2011 - 20:30

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عالمی اور علاقائی شرائط کو آج مقاومت و مزاحمت کے حق میں قراردیتے ہوئے اسرائيل اور مغربی ممالک کو خبـردار کیا ہے کہ ایران ،اسرائيل کے حملے کا دنداں شکن اور منہ توڑ جواب دےگا۔

ابنا:حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عالمی اور علاقائی شرائط کو آج مقاومت و مزاحمت کے حق میں قراردیتے ہوئے اسرائيل اور مغربی ممالک کو خبـردار کیا ہے کہ ایران، اسرائیل کے حملے کا دنداں شکن اور منہ توڑ جواب دےگا۔ سید حسن نصر اللہ نے آج لبنان میں یوم شہید کی مناسبت سے خطاب میں مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ آج ایران پہلے سے کہیں زيادہ قوی اور مضبوط ہے اور ایران کا عالمی اور علاقائی سطح پر ایک اہم مقا م ہے اور وہ اسرائیل اور مغربی ممالک کی کسی بھی حماقت کا ٹھوس اور دنداں شکن جواب دےگا۔انھوں نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنے کی کس میں ہمت و جرات ہے ہم نے آج مشاہدہ کیا کہ امریکی وزير دفاع نے عاقلانہ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شام یا ایران پر مغربی ممالک کے فوجی حملے کے نتیجے میں علاقائی جنگ چھڑ جائے گي جس پر کنٹرول کرنا ناممکن ہوجائے گا اور یہ بات حقیقت پر مبنی ہے انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس خود ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور وہ امریکہ اور بعض دیگر ممالک کے ذریعہ ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کو رکوانے کی کوشش کررہا ہے انھوں نے کہا کہ آج کوئی بھی ملک امریکی دھمکی میں آنے والا نہیں ہے اور نہ ہی کوئی امریکہ کی بات سننے کو تیار ہے، کیونکہ خود امریکہ اقتصادی اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل لبنان پر حملہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور نہ ہی اب وہ ایسی غلطی کرےگا کیونکہ آج اسلامی مقاومت پہلے سے کہیں زيادہ قوی اور مضبوط ہے۔ ......./169