10 نومبر 2011 - 20:30

چین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مزید پابندیوں کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

ابنا: چین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مزید پابندیوں کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ چین کی وزارتِ خارجہ کے مطابق پابندیاں اس مسئلے کو حل نہیں کرسکتیں۔ چین نے سفارتی کوششوں کے دوبارہ آغاز پر زود دیا ہے۔ اس سے پہلے روس بھی کہہ چکا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں کی حمایت نہیں کرے گا۔  بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ آمانو کی طرف سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے متعلق رپورٹ کے  بعد امریکہ ، فرانس اور برطانیہ نے ایران کے خلاف مزید پابندیوں کا مطالبہ کیا تھا۔ امانو کی رپورٹ بھی امریکہ ، فرانس اور برطنیہ کی مرضی اور منشاء کے مطابق تھی۔.......

/169