8 نومبر 2011 - 20:30

ہندوستان اور پاکستان کو دہشتگردي کے خلاف مشترکہ حکمت عملي اپنانا ہوگي۔

ابنا: يہ بات ہندوستان کے وزير خارجہ ايس ايم کرشنا نے صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہي۔ سارک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس ميں شرکت کے لئے مالديپ روانہ ہونے قبل بيان ديتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درميان بداعتمادي ميں کمي ہوئي ہے- انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو دہشتگردي کے خلاف مشترکہ حکمت عملي اپنانا ہوگي۔ہندوستان کے وزير خارجہ سارک اجلاس کے آغاز سے قبل اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کريں گے۔ پاکستان کي وزير خارجہ حنا رباني کھر کے ساتھ بھي ان کي ملاقات متوقع ہے جس ميں کہا جارہا ہے کہ دوطرفہ تعلقات اور ہندوستان کو پسنديدہ ترين ملک کا درجہ ديئے جانے کے بارے ميں پاکستان کے فيصلے پر بات چيت ہوگي۔واضح رہے کہ جنوبي ايشيائي تعاون کي تنظيم سارک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج سے مالديپ ميں شروع ہوگيا ہے جس ميں ہندوستان، پاکستان، سري لنکا، نيپال، بھوٹان، بنگلہ ديش، افغانستان اور مالديپ کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہيں۔

.............

/169