7 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن محمود احمدی بیغش نےایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کوعالمی طاقتوں سےوابستہ ادارہ قرار دیا ہے۔

ابنا: محمود احمدی بیغش نےایک انٹرویومیں کہاکہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی اس طرح کام کررہی ہے کہ اس سے صرف بڑی طاقتوں کےمفاد پورے ہوتے ہیں اور جو ملک ان طاقتوں کے راستے پر نہ چلے اس پر خیانت، جرم اور قانون و ضوابط کی خلاف ورزی کاالزام لگا دیاجاتاہے۔محمود احمدی بیغش نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے پر تاکید کرتے ہوئےمزید کہا کہ ایٹمی معاملے میں ایران کےخلاف مغرب اور امریکہ کادباؤ اس وقت شروع ہوا جب تہران نے ایٹمی میدان میں خودمختاری کا فیصلہ کیا اورکھل کراعلان کیاکہ وہ صرف ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کےقوانین کےدائرے میں عمل کرےگا۔ ...........

/169