ابنا: پاکستان کي فو ج نے پير کو جاري ہونےوالے ايک بيان ميں کہا ہے کہ اسلام آباد اپني جوہري تنصيبات کے بارےميں مغرب و امريکا اور اسي طرح شدت پسندوں کے ہر طرح کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے کم ازکم آٹھ ہزار فوجيوں کو تربيت دے رہا ہے جو ملک کي ايٹمي تنصيبات کي پوري قوت کے ساتھ حفاظت کريں گے -
پاکستان کي فوج نے اتوار کو بھي اسي سلسلے ميں اعلان کيا تھا کہ ان آٹھ ہزار فوجيوں ميں فوجي افسران اور چنے چنے فوجي جوان شامل ہوں گے جو جديد ترين ہتھياروں سے ليس ہوں گے - پاکستان کي ايٹمي تنصيبات کے لئے امريکي حمايت کے اعلان کے باوجود پاکستان کي حکومت اور عوام واشنگٹن کے خفيہ اقدامات کو اپني ايٹمي تنصيبات کے لئے خطرہ سمجھتے ہيں -
واشنگٹن کے رسالے ايٹلانٹک ميں ايک رپورٹ شائع ہوئي ہے جس ميں کہا گيا ہے کہ وائٹ ہاؤس پاکستان کي جوہري تنصيبات کي حفاظت کے لئے ٹريننگ حاصل کررہا ہے - پاکستان کے دفتر خارجہ نے اس رپورٹ ميں امريکا کے مخاصمانہ موقف کي مذمت کرتے ہوئے مذکورہ رپورٹ کو بيہودہ قرارديا ہے -...........
/169